لاہور (گلف آن لائن) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما کیپٹن (ر) صفدر نے کہا ہے کہ آئین میں لکھا ہے تو انتخابات 90روز میں ہونے چاہئیں ،محب وطن کو اقتدار عوام کے ووٹ سے ملنا چاہیے ،جنرل باجوہ نے اپنی ایکسٹینشن کے لیے 2018ء کا الیکشن چوری کیا ،یہ ایکسٹینشن کا سلسلہ بند ہونا چاہیے ۔
انہوں نے ضلع کچہری لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف ہی اس ملک کی قسمت بدل سکتے ہیں اور خوشحالی نواز شریف ہی لیکر آئے گا ،ملک کو اندھیروں سے صرف نواز شریف ہی نکال سکتا ہے ۔ کیپٹن (ر) صفدر نے کہا کہ آئین میں 90روز میں الیکشن کا لکھا ہوا ہے تو 90دونوں میں الیکشن ہونے چاہئیں ، محب وطن کو اقتدار عوام کے ووٹ سے ملنا چاہیے ۔
انہوں نے کہا کہ نو مئی کو دفاعی اداروں پر حملہ کیا گیا اور سرکاری املاک کو نقصان پہچایا گیا ،جنرل باجوہ نے اپنی ایکسٹینشن کے لیے 2018ء کا الیکشن چوری کیا ،آج ڈالر اور مہنگائی کا ذمہ دار جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ ہے ، نواز شریف کا جرم صف یہ تھا کہ انہو ںنے ایکسٹینشن دینے سے انکار کیا تھا ،مشرف نے کیوں نواز شریف کی حکومت گرائی ، یہ ایکسٹینشن کا سلسلہ بند ہونا چاہیے ۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ انہوں نے کہا کہ بندیال کا باب سولہ ستمبر کو بند ہورہا ہے ۔