واشنگٹن (گلف آن لائن)امریکی پولیس کی گاڑی سے ٹکرا کر ہلاک بھارتی طالبہ جھانوی کنڈولا کو یونیورسٹی نے ماسٹرز ڈگری دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق جنوری 2023ءمیں امریکی شہر سیٹل میں پولیس کی تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے ہلاک ہونے والی بھارتی طالبہ جھانوی کنڈولا کو یونیورسٹی نے ماسٹرز ڈگری دینے کا فیصلہ کیا ہے جو ان کے والدین کو پیش کی جائے گی۔
سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں امریکی پولیس اہلکار کوجھانوی کی حادثے میں موت بارے بات کرتے ہنستے،نسل پرستانہ تبصرہ کرتے دیکھا جاسکتا ہے جس پر صارفین غم و غصے کا اظہار کرہے ہیں۔
امریکا کی نارتھ ایسٹرن یونیورسٹی کے چانسلر نے بھارتی طلباءسے اظہاریکجہتی کرتے ہوئے کہا کہ ہم تسلیم کرتے ہیںکہ یونیورسٹی کے تمام کیمپسز میں موجود طلباءاس سانحہ سے متاثر ہوئے ہیں، ہم اس موقع پر آپ کے ساتھ کھڑے ہیں،توقع ہے معاملے کی تحقیقات کے بعد انصاف اور احتساب ضرور ملے گا۔