ataullah-tarar3

بندیال نے آخری دن بھی عمران کو خوش کرنے کی کوشش کی، عطاءتارڑ

لندن (گلف آن لائن) لیگی رہنماءعطا تارڑ نے کہا ہے کہ جسٹس بندیال نے آخری دن بھی عمران کو خوش کرنے کی کوشش کی،نیب ترامیم فیصلے میں لاڈلے کو سوٹ کرنے والی کوئی شق نہیں چھیڑی گئی،نواز شریف کی واپسی اٹل ہے، کوئی کیس رکاوٹ نہیں بنے گا، بلاول نیا محاذ نہ کھولیں بات نکلی تو دور تک جائے گی۔

لندن میں لیگی رہنما¶ں کے ہمراہ پریس کانفرنس میں لیگی رہنماءعطاءتارڑ نے کہا کہ جسٹس عمر عطاءبندیال نے آخری دن بھی عمران خان کو خوش کرنے کی کوشش کی،نیب ترامیم فیصلے میں 90دن ریمانڈ کی شق کو نہیں چھیڑا گیا، لاڈلے کو سوٹ کرنے والی کسی شق سے چھیڑ چھاڑ نہیں کی گئی۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے خلاف کیسز میں دم ہوتا تو ہم خوفزدہ ہوتے، نواز شریف کی واپسی پر قانونی معاملات سے نمٹنے کیلئے قانونی ٹیم غور کرے گی،ان کی واپسی اٹل ہے، کوئی کیس رکاوٹ نہیں بنے گا۔

انہوں نے کہا کہ اگر کسی کو ڈرنا ہے تو عمران خا ن اور پارٹی کو ڈرنا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو نیا محاذنہ کھولیں، بات نکلی تو دور تک جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں