imran-khan-3

چیئرمین تحریک انصاف نے سائفر کیس میں ضمانت بعد از گرفتاری کےلئے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا

اسلام آباد (گلف آن لائن)چیئرمین تحریک انصاف نے سائفر کیس میں ضمانت بعد از گرفتاری کےلئے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا ۔دائر درخواست میں کہا گیا بدنیتی سے من گھڑت مقدمے میں نامزد کیا گیا، استدعا ہے کہ حتمی فیصلے تک ضمانت بعد از گرفتاری منظور کی جائے۔

چیئرمین تحریک انصاف نے بیرسٹر سلمان صفدر کے ذریعے سائفر کیس میں درخواست ضمانت بعد از گرفتار دائر کی ہے۔ درخواست میں چیئرمین پی ٹی آئی نے موقف اپنایا کہ استغاثہ نے بدنیتی پر مبنی مقدمہ درج کیا، چودہ ستمبر کو آفیشل سیکرٹ ایکٹ کی خصوصی عدالت نے درخواست ضمانت مسترد کی۔

خصوصی عدالت نے بے ضابطگیوں اور استغاثہ کے متعدد تضادات کو مکمل طور پر نظر انداز کیا۔ استدعا ہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کیس کے حتمی فیصلے تک ضمانت بعد از گرفتاری منظور کرے۔ خصوصی عدالت نے چیئرمین تحریک انصاف اور شاہ محمود قریشی کی درخواست ضمانت بعد از گرفتاری مسترد جبکہ سابق وزیر اسد عمر کی ضمانت قبل از گرفتاری منظور کر لی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں