anwar-ul-haq-2

نگران وزیرِاعظم انوار الحق کاکڑ امریکہ کے 5 روزہ دورے پر روانہ

اسلام آباد (گلف آن لائن) نگراں وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ اپنے 5 روزہ دورہ امریکہ کیلئے روانہ ہو گئے جہاں وہ نیویارک میں اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 78ویں اجلاس سے خطاب کریں گے۔

وزیر اعظم آفس میڈیا آفس سے جاری بیان کے مطابق نگراں وزیرِ اعظم نیویارک میں جنرل اسمبلی اجلاس میں شرکت کے ساتھ ساتھ عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں بھی کریں گے، نگراں وزیر اعظم امریکہ میں اقوام متحدہ جنرل اسمبلی اجلاس کے علاوہ موسمیاتی تبدیلی پر منعقد ہونے والی اہم کانفرنس میں بھی شرکت کریں گے،

انوار الحق کاکڑ اس دورے میں بین الاقوامی ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے ملاقات کریں گے اور امریکہ کے معروف تھنک ٹینکس کا دورہ کریں گے، نگران وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہیں۔حکام دفترخارجہ سے معلوم ہوا ہے 19 ستمبر کو ایس ڈی جی سمٹ اور مختلف ڈائیلاگ کا انعقاد ہوگا،

وزیر اعظم کی 20 ستمبر کو کلائمٹ ایمیشن سمٹ میں بھی شرکت کا امکان ہے جبکہ 20 ستمبر کو ہی پینڈیمک پریوینشن پراجلاس میں بھی وہ شرکت کریں گے۔ حکام دفترخارجہ کے مطابق انوارالحق کاکڑ 20 ستمبرکو ایک مالی کانفرنس میں بھی جی 77 اور مالی وسائل پر بات کریں گے اور وہ 22 ستمبر کو اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے مرکزی اجلاس میں خطاب کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں