bilawal-bhutto

بلاول بھٹو کی الیکشن کمیشن سے عام انتخابات کی تاریخ کا اعلان کر نے کی درخواست

اوکاڑہ(گلف آن لائن)پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے الیکشن کمیشن سے عام انتخابات کی تاریخ کا اعلان کر نے کی درخواست کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمیں کوئی دیوار سے نہیں لگا رہا، الیکشن شیڈول آنے کے بعد ہی انتخابی اتحاد کی بات کی جا سکتی ہے، صرف ایک جماعت پارلیمنٹ، اقوام متحدہ اور عالمی مالیاتی فنڈ میں حقیقی نمائندگی کر سکتی ہے، پیپلز پارٹی نے ماضی میں بھی معاشی بحران کو سمجھا اور ماضی میں ایک سال کے اندر معاشی بحران کا خاتمہ کیا،اوکاڑہ میں میڈیا سے گفتگو میں بلاولبھٹو نے کہا کہ الیکشن کمیشن سے درخواست ہے کہ الیکشن کی تاریخ کا اعلان کریں،

الیکشن شیڈول آنے کے بعد ہی انتخابی اتحاد کی بات کی جا سکتی ہے،انہوں نے کہاکہ نواز شریف کی واپسی پیپلز پارٹی کا پرانامطالبہ ہے، ہمیں کوئی دیوار سے نہیں لگا رہا، آصف زرداری لیول پلیئنگ فیلڈ پر کام کریں گے،بلاول بھٹو نے کہا کہ جسٹس فائز عیسی کا اہلیہ کے ساتھ حلف لینا پاور فل میسج ہے، ان کیلئے نیک خواہشات ہیں، عدلیہ نے عوام کے بھروسہ کو بحال کرنا ہے، آئین کے سوا کوئی پیج ہو گا تو اس پر ہم نہیں ہوں گے،

ان کا کہنا تھاکہ ن لیگ کو راجہ ریاض اور راجہ ریاض کو ن لیگ مبارک ہو،چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ معاشی پروگرام میں اشرافیہ کو سبسڈی دینے کے بجائے عوام کو فائدہ پہنچائیں، کھاد بنانے والے فیکٹریوں کو سبسڈی دینے کے بجائے چھوٹے کسان کو فائدہ پہنچائیں، پیپلزپارٹی کا اپنا مکان منصوبہ مکمل ہونے کے بعد 20لاکھ افراد کو گھر ملیں گے، میں ماڈرن پاکستان بنانا چاہتا ہوں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں