تل ابیب (گلف آن لائن)اسرائیلی فورسز کے مسجد اقصی پر دھاوا بولنے پر سعودی وزارت خارجہ نے شدید احتجاج کرتے ہوئے مذمت کا اظہار کیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سعودی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا ہے کہ اسرائیلی فورسز کا مسجد اقصی پر حملہ آور ہونا امت مسلمہ کے جذبات کو مجروح کرنا ہے اور اسرائیل بین الاقوامی قوانین سمیت معاہدوں کی صریح خلاف ورزی کر رہا ہے۔
سعودی وزارت خارجہ نے اسرائیلی مسلح فورسز کے اقدام کو غیر قانونی اور غیر اخلاقی قرار دیتے ہوئیعالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ مسجد اقصی پر اسرائیلی جارحیت کو ختم کروائے اور فلسطینی عوام کے تحفظ کو یقینی بنائے۔