لاہور(گلف آن لائن)نامور گلوکارہ حمیر اچنا نے کہا ہے کہ گلوکاری انتہائی مشکل فن ہے ، گلوکار روزانہ ریاضت نہ کرے تو اس کی آواز کا رد ھم بر قرار نہیں رہ سکتا ۔ ایک انٹر ویو میں حمیرا چنا نے کہا کہ میں نے جب سے گائیکی کا آغاز کیا ہے اس وقت سے روزانہ کی بنیاد پر ریاضت کا سلسلہ جاری ہے ۔
انہوں نے کہا کہ میں خوش قسمت ہوں کہ مجھے اپنے وقت کے لیجنڈ گلوکاروں کے ساتھ پرفارم کام کرنے کا موقع ملا اور انہوں نے میری بھرپور انداز میں حوصلہ افزائی کی ۔ پاکستان میں گلوکاری کا بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے جس کا ثبوت نصرت فتح علی خان، مہدی حسن ،ملکہ ترنم نور جہاں، عابدہ پروین، غلام علی خان جیسے ہیرے ہیں۔