وکی کوشل

کبھی کبھار میں وہ غلطی بھی مان لیتا ہوں جو میری نہیں ہوتی، ڈرامہ کسے چاہیے؟ اعتراف کرکے زندگی آسان ہوجاتی ہے،وکی کوشل

ممبئی (گلف آن لائن)بھارتی اداکار وکی کوشل نے اہلیہ کترینہ کیف کے ساتھ بحث و مباحثے کی صورتحال سے نکلنے کی دلچسپ کہانی بتادی۔ کترینہ کیف اور وکی کوشل دسمبر 2021 میں شادی کے بندھن میں بندھے، جس کے بعد دونوں ہی سوشل میڈیا یا پھر کسی پروگرام یا انٹرویو کے دوران اپنی ازدواجی زندگی سے متعلق سوالات کے جوابات دیتے نظر آتے ہیں۔

ایک حالیہ انٹرویو کے دوران وکی کوشل سے سوال کیا گیا کہ وہ کترینہ کیف کے ساتھ بحث و مباحثے کی صورتحال پر کس طرح قابو پاتے ہیں؟اس سوال کے جواب میں وکی نے جواب دیاکبھی کبھار میں وہ غلطی بھی مان لیتا ہوں جو میری نہیں ہوتی۔اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے وکی کوشل کا کہنا تھا کہ ڈرامہ کسے چاہیے؟ اعتراف کرکے زندگی آسان ہوجاتی ہے۔

وکی کوشل کا کہنا تھا کہ ایک اداکارہ سے شادی کرنے کے فائدے بھی ہیں تو نقصانات بھی ہیں۔اداکار نے اپنی بات کی وضاحت یوں دی کہ فائدہ اس نظریے سے ہے کہ وہ اداکارہ ہے اور شوٹنگ سے متعلق آپکے شیڈول کو سمجھتی ہے۔ تاہم ساتھ ساتھ فلمیں کرنے کے باعث اسی شیڈول کی وجہ سے ایک ساتھ وقت گزرنے کا کم ہی موقع ملتا ہے جو پریشان کن بات ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں