لاہور( گلف آن لائن)ملک میں پیٹرولیم مصنوعات مہنگی ہونے کے باعث گاڑیوںکی فروخت میں فیصد 52 کمی ہوئی ہے۔تفصیلات کے مطابق پیٹرول و ڈیزل کی بلند قیمتیں، مہنگی فنانسنگ اور صارفین کی جانب سے طلب میں کمی کی وجہ سے گاڑیوں کی فروخت کم ہوگئی۔
پاکستان آٹو موٹیو مینوفیکچررز ایوسی ایشن کے مطابق اگست 2023 میں 5 ہزار 909 کاریں فروخت ہوئیں جس میں گزشتہ سال اگست کی نسبت 52 فیصد کمی آئی۔کاروں کی فروخت میں کمی سے شورومز مالکان کا کہنا ہے کہ اگر یہی صورتحال رہی تو کاروبار جاری رکھنا مشکل ہوجائے گا۔ شو رومز بند ہونے سے کئی افراد بیروزگار ہوجائیں گے۔