ریاض(گلف آن لائن)سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز نے اپنے وزرا کے طویل گھنٹے کام کرنے کے سوال کے جواب میں سعودی عرب کی جانب سے حاصل کردہ کامیابیوں کی طرف اشارہ کیا جو وزرا کی مسلسل محنت کا نتیجہ ہے۔
میڈیارپورٹس کے مطابق انہوں نے کہا کہ2022 میں سعودی عرب جی 20 میں سب سے تیزی سے ترقی کرنے والا ملک بن گیا تھا۔ اس سال اگر ہم مجموعی پیداوار میں غیر تیل کے شعبے کی شراکت کو دیکھیں تو ہمارا ملک دوسرا سب سے تیزی سے ترقی کرنے والا ہے اور ہم بھارت کے ساتھ اچھے مقابلے میں ہیں۔