ڈالر

حکومت کا ڈالر خریدنے والے افراد کا ڈیٹا جمع کرنے کا فیصلہ

لاہور( نیوز ڈیسک)حکومت نے ڈالر خریدنے والے افراد کا ڈیٹا جمع کرنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ ڈالر چھپا کر رکھنے والے افراد کے خلاف شکنجہ سخت کیا جائے گا۔ بتایا گیا ہے کہ تفصیلات جمع کرنے کیلئے فنانشل مانیٹرنگ یونٹ کی خدمات لینے کا فیصلہ کیاگیا ہے۔

ذرائع نے مزید بتایا ہے کہ ڈیٹا فنانشل مانیٹرنگ یونٹ اور ایکسچینج کمپنیوں کی مدد سے جمع کیا جائے گا۔ذخیرہ اندوز سرکاری افسران، سیاسی اور کاروباری شخصیات پر ہاتھ ڈالا جائے گا۔ذرائع کا مزید کہناہے کہ حکومت ڈالر گھروں میں ذخیرہ کرنے والوں کے خلاف ٹارگٹڈ آپریشن کرے گی اورڈالر ذخیرہ کرنے والے افراد کے گھروں اور نجی املاک پر چھاپے مارے جائیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں