راجہ پرویز اشرف

راجہ پرویز اشرف کا قلعہ ستار شاہ ریلوے اسٹیشن کے قریب ٹرین حادثے پر اظہار افسوس

اسلام آباد (گلف آن لائن)سابق وزیر اعظم،اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے قلعہ ستار شاہ ریلوے اسٹیشن کے قریب ٹرین حادثے پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہاہے کہ حادثے کی مکمل تحقیقات کے بعد غفلت برتنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی ہونی چاہیے۔

اپنے بیان میں اسپیکر راجہ پرویز اشرف نے ضلع شیخوپورہ میں ٹرین حادثے میں 20 افراد سے زائد کے زخمی ہونے پر اظہار افسوس کیا ۔اسپیکر نے حادثے میں زخمی ہونے والوں اور انکے لواحقین سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا ۔اسپیکر نے متعلقہ حکام کو زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات کی فراہمی کی ہدایت کی ۔

اسپیکر قومی اسمبلی نے کہاکہ حادثے کی مکمل تحقیقات کے بعد غفلت برتنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی ہونی چاہیے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں