ثناء

کسی بھی رشتے کی مضبوطی کیلئے اعتماد سب سے ضروری ہے ‘ ثناء

لاہور(گلف آن لائن)نامور اداکارہ ثناء نے کہا ہے کہ کسی بھی رشتے کی مضبوطی کیلئے اعتماد سب سے ضروری ہے ،ایک وقت میں پی ٹی وی کے ڈراموں کو کوئی ثانی نہیں تھا مگر اب پرائیویٹ سیکٹر میں ایسے شاہکار ڈرامے بنائے جارہے ہیں جن کی مقبولیت میں روز بروز اضافہ ہوتا جارہا ہے ۔

اپنے پورے کرئیر میں ہمیشہ وہ کردار نبھایا ہے جس میں اداکاری کا مارجن ہو ،دوسروں کی کامیابی پر حسد کرنے کی بجائے ہمیشہ دل سے خوشی کا اظہار کیا ہے ۔ ‘ ثناء نے کہا کہ شوبز کی دنیا میں نام کمانے کیلئے بڑی محنت کرنا پڑتی ہے اور میں کبھی بھی ایسا کوئی کام نہیں کروں گی جس سے میری سالوں کی محنت پر پانی پھر جائے ۔

اپنے پورے کرئیر میں ہمیشہ وہ کردار نبھائے ہیں جو میری شخصیت سے مطابقت رکھتے ہوں اور ان میں اداکاری کابھی مارجن ہو ۔اداکارہ نے مزید کہا کہ مقام و مرتبہ اور رزق میرے رب نے دینا ہے پھر ہم کیوں کسی کا حق ماریں ۔میں ہمیشہ دوسروں کی کامیابی پر خوش ہوتی ہوں اور اس کے صلے میں مجھے بھی ہمیشہ خوشی ہی ملی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں