واشنگٹن(گلف آن لائن)سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے خلاف سرکاری گواہ بننے والے امریکی فوج کے جوائنٹ چیفس آف اسٹاف جنرل مارک ملی کے لیے موت کی سزا تجویز کردی۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں ٹرمپ کا کہنا تھا کہ مارک ملی کی چین کے ساتھ ڈیلنگ کی فیک نیوز سچ ہے تو اس گھنانے عمل کی سزا موت ہے۔
ٹرمپ کا کہنا تھا کہ مارک ملی نے امریکی فوج کے افغانستان سے انخلا کے وقت نااہلی سے قیادت کی، کئی جانیں ضائع ہوئیں۔انہوں نے کہا کہ سینکڑوں امریکیوں کو پیچھے چھوڑ دیا گیا، اربوں ڈالر کا بہترین فوجی ساز و سامان افغانستان کے حوالے کردیا گیا۔سابق صدر کا کہنا تھا کہ مارک ملی کا اگلے ہفتے عہدہ چھوڑنا امریکیوں کے لیے جشن منانے کا وقت ہوگا۔