نئی دہلی ()نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن کا ون ڈے ورلڈکپ سے قبل پاکستان کے خلاف وارم اپ میچ کھیلنے کا امکان ہے۔پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان وارم اپ میچ 29 ستمبر کو حیدر آباد دکن میں شیڈولڈ ہے، کین ولیمسن گھٹنے کی انجری کے باعث چھ ماہ کرکٹ سے دور ہیں۔کین ولیمسن نے بھارت روانگی سے قبل گفتگو میں کہا کہ پلان یہی ہے وارم اپ میچز کا حصہ بنوں، میری شدید خواہش ہے کہ جتنا بھی ہو میں میچز کا حصہ بنوں، اس وقت سب کچھ بیٹنگ رننگ فیلڈنگ اچھا جا رہا ہے۔
ولیمسن نے کہا کہ میں اس وقت بہت زیادہ بوجھ محسوس نہیں کر رہا ، ورلڈ کپ میچز میں اب کم وقت ہے اس لیے میں پہلے وارم اپ میچز کھیل کر دیکھنا چاہتا ہوں۔واضح رہے کہ نیوزی لینڈ کا دوسرا وارم اپ میچ دو اکتوبر کو ساؤتھ افریقا سے شیڈولڈ ہے۔ورلڈکپ میں نیوزی لینڈ ٹیم پہلا میچ پانچ اکتوبر کو دفاعی چیمپئن انگلینڈکے خلاف کھیلے گی۔