نیویارک(گلف آن لائن)شدید عالمی دبائو کے بعد مودی حکومت نے کینیڈا میں قتل ہونے والے سکھ رہنما ہردیپ سنگھ نجر کے کیس میں تعاون پر آمادگی ظاہر کر دی ہے۔
نیو یارک میں بھارتی وزیر خارجہ سبرا منیم جے شنکر نے کہا کہ کوئی حکومت انہیں ہردیپ سنگھ نجر قتل کے حوالے سے ٹھوس چیز فراہم کرے تو وہ یقینی طور پر اس کا جائزہ لیں گے۔انہوں نے کہاکہ کینیڈین حکومت کو منظم جرائم کی قیادت سے متعلق معلومات دی ہیں۔