فلپائنی جہاز

چینی کوسٹ گا رڈ نے چین کے جزیرہ میں داخل ہو نے والے فلپائنی جہاز کے خلاف اقدامات کئے، چا ئنہ کوسٹ گارڈ

بیجنگ (نیوز ڈٰیسک)چائنا کوسٹ گارڈ کے ترجمان گان یو نے کہا ہے کہ 22 ستمبر کو فلپائن کے محکمہ ماہی گیری اور آبی وسائل کے سرکاری جہاز چینی حکومت کی اجازت کے بغیر چین کے جزیرہ ہوانگیان کے قریب پانیوں میں داخل ہوئے تھے۔ انہوں نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ چائنا کوسٹ گارڈ نے نے انہیں مؤثر طریقے سے کنٹرول کرنے کے لئے قانون کے مطابق انتباہ اور روٹ کنٹرول جیسے ضروری اقدامات کیے ، عارضی طور پر جزیرے کی جھیل میں آنے والے فلپائنی جہاز کے لئے بلاکنگ جال تعینات کیے ، اور پھر 23 ستمبر کو بلاکنگ تنصیبات کو واپس لینے اور معمول کا کنٹرول بحال کرنے کا اقدام کیا ۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ جائے وقوعہ پر آپریشن پیشہ ورانہ ، معیاری ، قانونی اور معقول تھا۔ فلپائن کی جانب سے چین کے بلاکنگ نیٹ کو ہٹانے کا نام نہاد بیان مکمل طور پر حقائق کے خلاف اور خود ساختہ ڈرامہ ہے۔
چینی ترجمان نے کہا کہ جزیرہ ہوانگیان اور اس کے آس پاس کے پانیوں پر چین کی خودمختاری ناقابل تردید ہے اور چین کو متعلقہ پانیوں پر اقتدار اعلی اور انتظامات کے حقوق حاصل ہیں۔

گان یو نے کہا کہ چائنا کوسٹ گارڈ قانون کے مطابق چین کے دائرہ اختیار کے تحت پانیوں میں حقوق کے تحفظ اور قانون کے نفاذ کی سرگرمیاں جاری رکھے گا، اور قومی خودمختاری اور سمندری حقوق اور مفادات کا بھرپور تحفظ کرے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں