نیویارک(گلف آن لائن)ہردیپ سنگھ نجر قتل پر سکھ برادری نے نیو یارک میں اقوام متحدہ ہیڈ کوارٹرز کے باہر بھارت کے خلاف مظاہرہ کیا۔بھارتی ٹی وی کے مطابق سکھ مظاہرین نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی اور بھارت مخالف نعرے لگائے اور ہردیپ سنگھ نجر کے قاتلوں کو کڑی سزا دینے کا مطالبہ کیا۔
ہردیپ سنگھ قتل کے بعد تحریک خالصتان متحرک جب کہ عالمی سطح پر بھی سکھوں کے احتجاجی مظاہروں میں شدت آگئی ہے۔