لاہور(گلف آن لائن)ملک سے سیمنٹ کی برآمدات میں جاری مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں سالانہ بنیادوں پر71 فیصدکی نمومتوقع ہے۔آل پاکستان سیمنٹ مینوفیکچررزایسوسی ایشن اورٹاپ لائن سیکورٹیز کے مطابق مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں سیمنٹ کی برآمدات کاحجم 1.75 ملین ٹن تک رہنے کا امکان ہے جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے 1.02 ملین ٹن مقابلے میں 71 فیصد زیادہ ہے۔
اعداد وشمار کے مطابق ستمبر2023میں سیمنٹ کی برآمدات 0.59 ملین ٹن تک رہنے کا امکان ہے جو گزشتہ سال ستمبرکے 0.48 ملین ٹن کے مقابلہ میں 23 فیصدزیادہ ہے۔رپورٹ کے مطابق مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں سیمنٹ کی مقامی کھپت 9.96 ملین ٹن تک رہنے کاامکان ہے جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 16 فیصدزیادہ ہے،
گزشتہ مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں سیمنٹ کی مقامی کھپت 8.60 ملین ٹن ریکارڈکی گئی تھی۔اعداد وشمار کے مطابق ستمبرمیں سیمنٹ کی مقامی کھپت 3.39 ملین ٹن تک رہنے کا امکان ہے جو گزشتہ سال ستمبرکے 3.81 ملین ٹن کے مقابلہ میں 11 فیصدکم ہے۔