اسلام آباد (نیوز ڈیسک)سابق وزیراعظم اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہبازشریف نے انقرہ میں دہشت گردحملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ دہشت گرد انسانیت کے مشترکہ دشمن ہیں ،دہشت گردوں کے ہینڈلرز اور فنانسرز کے خلاف پوری دنیا کو مل کرفیصلہ کن اقدام کرنا ہوگا ،
اقوام متحدہ اور سلامتی کونسل دہشت گردی کے تدارک اور ان کے ہینڈلرز کے خلاف کارروائی پر غور کرے ،بین الاقوامی تحقیقات کی ضرورت ہے کہ دہشت گردی کے واقعات کے پیچھے کون ہے ،او آئی سی کے پلیٹ فارم سے اسلامی دنیا کو اس عفریت کے خلاف مشترکہ حکمت عملی مرتب کرنے کی ضرورت ہے ۔ اپنے بیان میں سابق وزیر اعظم نے کہاک ہترکیہ کی حکومت اور عوام کے ساتھ یک جہتی کا اظہار کرتے ہیں ۔
انہوںنے کہاکہ اللہ تعالیٰ کا شکر ہے کہ کوئی بڑاجانی نقصان نہیں ہوا ۔ سابق وزیراعظم نے کہاکہ دہشت گرد انسانیت کے مشترکہ دشمن ہیں ،دہشت گردوں کے ہینڈلرز اور فنانسرز کے خلاف پوری دنیا کو مل کرفیصلہ کن اقدام کرنا ہوگا ۔ سابق وزیراعظم نے کہاکہ اقوام متحدہ اور سلامتی کونسل دہشت گردی کے تدارک اور ان کے ہینڈلرز کے خلاف کارروائی پر غور کرے ۔ انہوںنے کہاکہ بین الاقوامی تحقیقات کی ضرورت ہے کہ دہشت گردی کے واقعات کے پیچھے کون ہے ۔
سابق وزیر اعظم نے کہاکہ او آئی سی کے پلیٹ فارم سے اسلامی دنیا کو اس عفریت کے خلاف مشترکہ حکمت عملی مرتب کرنے کی ضرورت ہے ۔ انہوںنے کہاکہ دہشت گردی ، خود کش حملوں میں ایک خاص پیٹرن نظر آرہا ہے ،کینیڈا میں سکھ رہنما کا قتل مسئلے کی سنگینی اور دہشت گردی کی سرپرستی کا ایک اور ثبوت ہے ۔شہبازشریف نے زخمی پولیس اہلکاروں سے اظہار ہمدردی اور جلد صحت یابی کی دعا ء کی ۔
٭٭٭٭٭