چیئرمین پی ٹی آئی

عمران خان کی ضمانت کی 9 درخواستیں مسترد کرنے کا فیصلہ کالعدم

اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) اسلام آباد ہائیکورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی کی 9 کیسز میں درخواست ضمانت خارج کیے جانے کا سیشن عدالت کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا ۔ چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ جسٹس عامر فاروق کی سربراہی میں دورکنی بنچ نے فیصلے میں متعلقہ عدالتوں کو دوبارہ کیس سننے کا حکم دے دیا ہے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی کی 9 درخواست ضمانت پر محفوظ فیصلہ سنا دیا ہے، سیشن عدالت کے فیصلوں کیخلاف چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست منظورکرلی گئی ۔ عدالت نے حکم دیا کہ ضمانت کی درخواستیں سیشن کورٹ میں زیر التوا تصور کی جائیں، چیئرمین پی ٹی آئی کی چھ ضمانت کی درخواستیں سیشن کورٹ، تین انسدادِ دہشت گردی کی عدالت میں زیر سماعت تھیں۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے 26 اگست کو 9 مئی سے متعلقہ مقدمات، جوڈیشل کمپلیکس حملہ کیسز اور جعل سازی کے مقدمے سمیت 9 مقدمات میں ضمانتیں خارج کرنے کے فیصلے کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں