نوٹیفکیشن جاری

وفاقی دارالحکومت میں پرائیویٹ سکولز کے لیے دس فیصد غریب بچوں کو سکالر شپ پر پڑھانا لازمی قرار ، نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد(گلف آن لائن)وفاقی دارالحکومت میں تمام پرائیویٹ سکولوں کے لیے ضروری ہے کہ وہ دس فیصد غریب بچوں کو ضروری سکالر شپ دیں ،پرائیویٹ ایجوکیشنل انسٹیٹیوشنزریگیولیٹری اتھارٹی نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔وفاقی وزیر تعلیم مدد علی سندھی کے آرڈر کے تحت وفاق میں دس فیصد نیڈ بیسڈ سکالرشپس تمام پرائیویٹ سکولز کی رجسٹریشن کا مینڈیٹری پارٹ بنا دیا گیا۔

گزشتہ دنوں وفاقی وزیر نے پرائیویٹ ایجوکیشنل انسٹیٹیوشنزریگیولیٹری اتھارٹی (پیرا)کو حکم دیا تھا کہ دس فیصد نیڈ بیسڈ سکالرشپس تمام پرائیویٹ سکولز کو دینی چاہیے۔ وفاقی وزیر کو بتایا گیا کہ اس آرڈر پر عمل درآمد کیا جا چکا ہے۔ اب ہر سال پیرا سے رجسٹریشن کروانے کہ لیے پرائیویٹ سکولز پر لازم ہوگا کہ وہ دس فیصد طالب علموں کو نیڈ بیسڈ سکالرشپس دیں۔ نگران وزیر مدد علی سندھی نے کہاکہ یہ ہم سب کی ذمہ داری ہے کہ ہر طبقہ کو ساتھ لے کر چلیں ہر بچے کی تعلیم ہماری ذمیداری ہے جسے ہم پوری ایمانداری سے پورا کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں