حیدر آباد دکن (گلف آن لائن)پاکستان کرکٹ ٹیم کے نائب کپتان شاداب خان نے کہا ہے کہ ہم نے پوری دنیا میں کرکٹ کھیلی، بھارت میں ابھی تک نہیں کھیلی۔پریس کانفرنس کرتے ہوئے شاداب خان نے کہا کہ ورلڈ کپ ایک ایسا پلیٹ فارم ہے کہ اگر آپ اس میں پرفارم کرتے ہیں تو سْپر اسٹار بن جاتے ہیں، بحیثیت کھلاڑی آپ کے پاس موقع ہوتا ہے کہ ورلڈ کپ میں اچھی پرفارمنس دے کر اسٹار بنیں۔
شاداب خان نے کہا کہ جتنے بھی کھلاڑی یہاں آئے ہیں ان کی کوشش ہے کہ وہ پرفارمنس دے کر سْپر اسٹار بنیں، فخر زمان ایک بڑا کھلاڑی ہے اور ایک امپیکٹ فْل پلیئر ہے، فخر زمان جیسے کھلاڑیوں میں اگر تسلسل نہیں ہوتا مگر وہ جب پرفارم کرتے ہیں تو ٹیم جیتتی ہے۔انہوں نے کہا کہ اس سال بھی فخر زمان کی 3 سنچریاں ہیں جس کی بدولت پاکستان نے کامیابی حاصل کی،
ہر ٹیم چاہتی ہے کہ فخر جیسے کھلاڑی ان کی ٹیم میں ہوں، وہ ہمارا ورلڈ کپ کلاس پلیئر ہے اور ہمیں اس کے اوپر کوئی شک نہیں ہے، ہم انہیں سپورٹ کرتے ہیں۔شاداب خان نے کہا کہ ہمیں دوسرے وینیوز کی کنڈینشنز کا اندازہ نہیں ہے، ہمیں جلد از جلد کنڈیشنز سے ہم آہنگ ہونا پڑے گا، ورلڈکپ لمبا ٹورنامنٹ ہے جس میں کنڈیشنز اور فٹنس تمام ٹیموں کے لیے فکر مندی کی بات ہے۔