سعودی عرب

انقرہ میں دہشت گرد حملے کی مذمت، ہر قسم کے تشدد کو مسترد کرتے ہیں، سعودی عرب

ریاض(گلف آن لائن)سعودی عرب نے انقرہ میں دہشتگرد حملے کی مذمت کی ہے۔ سعودی وزارت خارجہ نے ترکیہ کی وزارت داخلہ کے سکیورٹی ڈائریکٹوریٹ پر دہشت گرد حملے کی کوشش کی کی شدید مذمت کی۔ اس حملے میں متعدد ترک سکیورٹی اہلکار زخمی ہو گئے اور دو دہشت گرد مارے گئے تھے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق وزارت نے مملکت کی طرف سے ہر قسم کے تشدد، دہشت گردی اور انتہا پسندی کو مکمل طور پر مسترد کرنے کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب دہشت گردی اور انتہا پسندی کو اس کی تمام شکلوں میں ختم کرنے کی تمام کوششوں کی حمایت کرتا ہے۔ انہوں نے زخمیوں کی جلد صحت یابی اور ترکیہ اور اس کے عوام کی سلامتی اور حفاظت کی دعا بھی کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں