ڈینگی مریضوں

بنگلادیش، ڈینگی مریضوں میں خطرناک اضافہ، 1 ہزار اموات

ڈھاکا(گلف آن لائن)بنگلا دیشی حکام نے تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں ڈینگی وائرس انتہائی خطرناک وباء کی صورت اختیار کر گیا ہے جس سے رواں سال اموات کی تعداد میں خوفناک حد تک اضافہ ہوا ہے۔میڈیارپورٹس میں بتایاگیاکہ بنگلادیشی وزارتِ صحت کے مطابق رواں سال بنگلا دیش میں ڈینگی کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 2 لاکھ سے زائد رہی جبکہ ڈینگی سے1 ہزار سے زائد افراد کی جانیں گئیں۔

بنگلا دیش میں غیر معمولی مون سون سیزن، طویل عرصے تک کھڑا برساتی پانی اور گندگی کو مچھروں کی بہتات کی وجہ قرار دیا جارہا ہے۔حکام ملک میں بڑھتے کیسز اور اسپتالوں میں جگہ کی کمی کی وجہ سے شدید پریشان ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں