لاہور(گلف آن لائن)سینئر کامیڈین اداکار افتخار ٹھاکر نے کہا ہے کہ 1979 سے 1982 تک پاکستان پوسٹ گارڈ میں ملازمت کی ،اس کے بعد اسلام آباد پولیس میں نوکری کی جسے بعد میں چھوڑ دیا۔
ایک انٹر ویو میں انہوں نے کہا کہ میں نے زندگی میں ایک چیز سیکھی ہے انسان اللہ کی بہترین مخلوق ہے اور انسان کو تمام انسانوں سے پیار کرنا چاہیے، اللہ کی خوبصورت اور مکمل تخلیق چاہے وہ کسی بھی شکل یا حالت میں ہوں وہ کامل ہو سکتے ہیں وہ نامکمل ہو سکتے ہیں وہ نارمل ہو سکتے ہیں یا وہ عیب ہو سکتے ہیں لیکن دوسرے انسانوں کو ان سے پیار ہونا چاہیے۔
انہوں نے کئی بھارتی پنجابی فلموں میں اداکاری کی جس میں میری اداکاری کو پسند کیا گیا ۔ انہوں نے کہا کہ عزت اور ذلت خدا کے ہاتھ میں ہے ، اگر خدا کسی کو عزت دینا چاہے کوئی اسے کم نہیں کر سکتا ۔