لاہور (نیوز ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کی سینئر رہنما اور سابق صوبائی وزیر ڈاکٹر یاسمین راشد کے جسمانی ریمانڈ نہ دینے کیخلاف دائر اپیلوں پر سماعت بغیر کارروائی کے ملتوی کر دی گئی۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں 2 رکنی بنچ نے 9 مئی کے جلا وگھیرا وکے مقدمات میں سابق وزیر ڈاکٹر یاسمین راشد سمیت دیگر ملزمان کے جسمانی ریمانڈ نہ دینے کے خلاف دائر پراسیکیوشن کی اپیلوں پر سماعت کرنا تھی۔
بنچ کے رکن کے رخصت پر ہونے کے باعث اپیلوں پر سماعت نہ ہوئی، دو رکنی بنچ کی کازلسٹ منسوخ کر دی گئی۔ یاد رہے کہ پراسیکیوشن نے 9 مئی واقعات میں ملزمان کے جسمانی ریمانڈ مزید نہ دینے کے اقدام کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر رکھا ہے۔