کراچی( گلف آن لائن)گوشت اور گوشت سے تیار کردہ مصنوعات کی برآمدات میں اگست 2023 کے دوران سالانہ بنیادوں پر29.8 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ادارہ برائے شماریات پاکستان کی طرف سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق اگست 2022 کے مقابلے میں اگست 2023 کے دوران گوشت اور اس سے تیارکردہ مصنوعات کی برآمدات میں29.8فیصد اضافہ ہوا ہے۔
رپورٹ کے مطابق اگست 2022 کے دوران8.6 ارب روپے کا گوشت اور گوشت سے تیار کردہ مصنوعات برآمد کی گئیں جو اگست 2023 میں بڑھ کر 11.2 ارب روپے ہوگئیں۔ اس طرح گوشت اور اس سے تیار کردہ مصنوعات کی برآمد میں سالانہ بنیادوں پر 29.8 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔