عامرخان

عامر خان نے بڑے بال، مونچھیں اور خشخشی داڑھی رکھ لی

ممبئی (گلف آن لائن)بالی ووڈ مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان نے بڑے بال، مونچھیں اور خشخشی داڑھی رکھ لی۔بھارتی میڈیا کے مطابق گزشتہ روز عامر خان ممبئی میں اویناش گواریکر کی سالگرہ میں شرکت کیلئے آئے۔تقریب میں لی گئی ان کی تصاویر اور ویڈیوز خوب وائرل ہو رہی ہیں ۔

انسٹاگرام پر ایک ویڈیو میں عامر خان کو ریسٹورنٹ کے باہر گاڑی سے اترتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ریسٹورنٹ میں اندر جانے سے قبل انہوں نے فوٹوگرافرز کیلئے پوز دیا۔تقریب کیلئے سپر اسٹار نیلی دھاریوں والی سفید قمیض اور گہرے نیلے رنگ کا پاجامہ پہنے ہوئے تھے۔ لیکن ان کے لباس سے زیادہ ان کے بڑے بال، موٹی عینک، گھنی مونچھیں اور خشخشی داڑھی توجہ کا مرکز بنی رہی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں