لاہو ر (نیوز ڈیسک) لاہور ہائیکورٹ نے 9 مئی جلا وگھیرا وکے دو مقدمات میں سوشل ایکٹوسٹ خدیجہ شاہ کی دو درخواست ضمانتیں سماعت کیلئے مقرر کر دیں۔
لاہور ہائی کورٹ کے رجسٹرار آفس نے کازلسٹ جاری کر دی، جسٹس عالیہ نیلم کی سربراہی میں دو رکنی بنچ 10 اور 11 اکتوبر کو ضمانتوں کی درخواست پر سماعت کرے گا، عدالت نے فریقین سے حتمی دلائل طلب کر رکھے ہیں۔ یاد رہے کہ خدیجہ شاہ کی ایک ضمانت تھانہ گلبرگ جبکہ دوسری ضمانت تھانہ سرور روڈ کے مقدمے میں دائر ہے۔