ممبئی(نیوز ڈیسک) یش راج فلمز کی بلاک بسٹر فلم ‘وار’ جس میں بالی وڈ سپر اسٹار ہریتھک روشن کردار ادا کررہے ہیں، اس کے سیکوئیل میں انڈسٹری کے بڑے سپر اسٹاروں شاہ رخ خان اور سلمان خان کو بھی شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے-
بھارتی میڈیا ذرائع کے مطابق ‘وار’ کا سیکوئیل ‘براہمسترا’ کے ڈرائریکٹر ایان مکھرجی بنائی گے اور 2025 میں آنے والی فلم کیلئے وہ شاہ رخ، سلمان اور ہریتھک کو اکٹھا ایکشن میں سامنے لانا چاہتے ہیں۔ذرائع کے مطابق ‘وار2’ کا مہورت ہوچکا ہے اور ڈائریکٹر ایان رواں ماہ سے فلم کی شوٹنگ کا آغاز کرنا چاہتے ہیں، ہریتھک روشن ‘فائٹر’ کی شوٹنگ کیلئے اٹلی میں اور وہ واپس آکر پروجیکٹ کا حصہ بنیں گے۔میگا ایکشن اور تھرلر فلم کیلئے کیارا ایڈوانی کو خاتون کے مرکزی کردار کیلئے فائنل کرلیا گیا ہے
جبکہ شوٹنگ کا آغاز این ٹی آر جونئیر کے ساتھ ہوجائے گا۔دوسری طرف یش راج فلمز نے اعلان کیا تھا کہ ‘پٹھان’ ڈائریکٹر اگلی فلم ‘ٹائیگر ورسز پٹھان’ بنائیں گے جس میں شاہ رخ خان اور سلمان خان ساتھ نظر آئیں گے۔1995 میں بلاک بسٹر فلم ‘کرن ارجن’ کے بعد شاہ رخ اور سلمان پہلی مرتبہ ایک ساتھ ایکشن بڑے پردے پر مداحوں کو محظوظ کریں گے۔