بیجنگ (نیوز ڈیسک) چین کے صدر شی جن پھنگ سے عظیم عوامی ہال میں امریکی سینیٹ کے مجارٹی لیڈر چیک شو مر کی قیادت میں امریکی سینٹرز کے وفد نے ملاقات کی۔پیر کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق
شی جن پھنگ نے کہا کہ چین ہمیشہ سے یہ سمجھتا ہے کہ چین اور امریکہ کے مشترکہ مفادات اختلافات سے کہیں زیادہ ہیں اور چین اور امریکہ کی کامیابی ایک دوسرے کے لئے چیلنج کے بجائے موقع ہے۔ وبا کے بعد عالمی معاشی بحالی، موسمیاتی تبدیلی، اور بین الاقوامی اور علاقائی اہم مسائل کے حل کے لئے چین اور امریکہ کے درمیان ہم آہنگی اور تعاون کی ضرورت ہے۔
چین نے پائیدار معاشی ترقی اور طویل مدتی سماجی استحکام کے دو معجزے تخلیق کیے ہیں اور تاریخی طور پر مطلق غربت کا خاتمہ کرکے نسبتاً خوشحال معاشرے کی جامع طور پر تعمیر مکمل کی ہے ، اس کی بنیادی وجہ یہ ہے کہ چین کو اپنے قومی حالات کے مطابق ترقی کا ایک کامیاب راستہ مل گیا ہے۔ چین کے ماضی، حال اور مستقبل کو بہتر طور پر سمجھنے کے لئے امریکی کانگریس کے مزید ارکان کے دورہ چین کا خیرمقدم کیا جائے گا۔
چیک شومر اور دیگر امریکی سینٹرز نے کہا کہ ہم نے اس دورے کے ذریعے چین کی ترقی کی قوت اور امکانات کو محسوس کیا ہے۔ چین کی ترقی اور خوشحالی امریکی عوام کے مفاد میں ہے۔
امریکہ چین کے ساتھ تصادم نہیں چاہتا اور نہ ہی چین سے ڈی کپلنگ چاہتا ہے۔ امریکہ دوطرفہ تجارت اور سرمایہ کاری کے تعاون کو مضبوط بنانے اور موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے، منشیات کی اسمگلنگ کو روکنے اور علاقائی تنازعات کو حل کرنے کے لئے چین کے ساتھ تبادلے اور تعاون کو مضبوط بنانے کا خواہاں ہے۔