فیصل آباد (نیوز ڈیسک)بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن فیصل آباد نے امتحان انٹرمیڈیٹ پارٹ فرسٹ (گیارہویں جماعت) سالانہ (اول) 2023ئ کے نتائج کا اعلان کر دیا۔ نتائج کی سادہ و پروقار تقریب کمشنر و چیئرپرسن تعلیمی بورڈ فیصل آباد سلوت سعید کی زیرصدارت منعقد ہوئی جس میں سیکرٹری بورڈ ڈاکٹر حبیب الرحمن‘ کنٹرولر امتحانات ڈاکٹر محمد جعفر علی‘ پی آر او بورڈ رضوان احمد جوئیہ‘ پی ایس ٹوچیئرپرسن احسان احمد‘آفتاب احمد اور ساجد حسین نقوی کے علاوہ دیگر متعلقہ افسران شریک ہوئے۔ حکومت پنجاب کی ہدایات کے مطابق 10 بجے دن چیئرپرسن بورڈ نے بٹن دبا کررزلٹ آن لائن کیا جس کے ساتھ ہی رزلٹ بورڈ کی ویب سائیٹ bisefsd.edu.pk www.پر بھی اَپ لوڈ ہو گیا۔
اس موقع پر کنٹرولر امتحانات ڈاکٹر محمد جعفر علی نے بتایا کہ امتحان انٹرمیڈیٹ پارٹ فرسٹ (گیارہویں جماعت) سالانہ (اول)2023 ئ میں کل100465طلبائ وطالبات شریک ہوئے جن میں سے55796پاس ہوئے اور یوں کامیابی کا تناسب55.54 فیصد رہا انہوں نے بتایا کہ فیصل آباد‘ جھنگ‘ ٹوبہ ٹیک سنگھ اور چنیوٹ اضلاع کے طلبائ وطالبات کیلئے الگ الگ 366امتحانی مراکز قائم کئے گئے تھے تاکہ طلبائ وطالبات کوپیپر دینے کیلئے دور دراز علاقوں کے سنٹروں میں نہ جانا پڑے بلکہ ان کے اداروں کے قریب ہی واقع امتحانی مراکز میں انہیں یہ سہولت میسر رہے۔سیکرٹری بورڈ ڈاکٹر حبیب الرحمن نے کہا کہ حکومت پنجاب کے ویڑن کے مطابق طلبائ وطالبات کو سہولیات ان کے گھر کی دہلیز پرپہنچانے کے عملی مظاہرہ کے تحت انہیں رزلٹ ایس ایم ایس سروس کے ذریعے بھی معلوم کرنے کی سہولت دی گئی ہے جس کا طریقہ یوں ہے کہ امیدوار موبائل فون پر اپنا رول نمبر لکھ کر 800240 پر بھیج دے جس کے فوری بعد اسے رزلٹ سے متعلق جوابی ایس ایم ایس موصول ہو جائے گا۔اس موقع پر کمشنر و چیئرپرسن تعلیمی بورڈ فیصل آباد سلوت سعیدنے کہا کہ حکومت پنجاب کے احکامات کی روشنی میں بچوں کے بہترین مستقبل کو مدنظر رکھتے ہوئے پی بی سی سی کے وضع کردہ سخت ایس او پیز کے مطابق مارکنگ کا عمل انتہائی احتیاط‘ محنت اور بھرپور توجہ کے ساتھ مکمل کیا گیا ہے تاکہ کسی بھی بچے کے ساتھ کوئی ظلم و زیادتی نہ ہواور اسے اس کی محنت کا بھرپور ثمر ملے کیونکہ یہی بچے پاکستان کا شاندار مستقبل ہیں جو انشائ اللہ تعالیٰ کل کو وطن عزیز کی باگ ڈور سنبھالیں گے
انہوں نے کہا کہ بورڈ انتظامیہ کو یقین ہے کہ نتائج الحمداللہ شفاف اور غلطیوں سے پاک ہیں تاہم طلبائ وطالبات کو ری چیکنگ کی سہولت بھی حاصل ہے ایسے بچے جو اپنے حاصل کردہ نمبروں سے متعلق غیریقینی صورتحال کا شکار ہوں وہ رزلٹ آنے کے بعد 15 دن کے اندر ری چیکنگ کی درخواست دے کر اپنی جوابی کاپی خود چیک کرکے تسلی کر سکتے ہیں ایسے طلبائ وطالبات جن کی جوابی کاپیوں میں کوئی غلطی پائی گئی تونہ صرف ان کا تصحیح شدہ رزلٹ فوری جاری کیا جائے گا بلکہ انہیں ری چیکنگ کی ادا کردہ فیس بھی واپس کر دی جائے گی۔اس سلسلہ میں اگر کسی کو مزید معلومات درکار ہوں تو وہ کنٹرولر امتحانات ڈاکٹر محمد جعفر علی کے دفتری فون نمبر0412517710 یا 0419330366پر رابطہ کر سکتا ہے۔