اسلام آباد (نیوز ڈیسک)سربراہ جے یوآئی مولانا فضل الرحمان نے کہاہے کہ اسرائیل درندوں نے درندگی کی انتہاء کردی ہے،فلسطینی آبادی پر بھیڑیوں کی طرح حملہ آورہے،عالمی برادری اور خصوصاً مسلم اْمّہ اسرائیل کے اس غیر انسانی طرزعمل کا فوری نوٹس لے۔
اپنے ٹوئٹ میں انہوںنے کہاکہ اسرائیل درندوں نے درندگی کی انتہاء کردی ہے اورفلسطینی آبادی پر بھیڑیوں کی طرح حملہ آورہے ۔ انہوںنے کہاکہ ہسپتالوں، سکولوں، پانی کے ذخیروں اور شہری آبادیوں کو نشانہ بنا رہے ہیں لیکن مغرب کے نام نہاد مہذب معاشرے خاموش ہیں،ہم مغرب کے اس متضاد اور دوغلے روئے کی بھرپور مذمت کرتے ہیں۔انہوںنے کہاکہ عالمی برادری اور خصوصاً مسلم اْمّہ اسرائیل کے اس غیر انسانی طرزعمل کا فوری نوٹس لے۔