نئی دہلی(گلف آن لائن)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے زیر اہتمام آئی سی سی مینز ورلڈ کپ ٹورنامنٹ کے 13ویں ایدیشن میں (آج)بدھ کو ایک میچ کھیلا جائے گا، جس میں میزبان بھارت اور افغانستان کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی۔یہ میچ میگا ایونٹ کا نواں میچ ہوگا اور دن ایک بجکر 30 منٹ پر شروع ہوگا۔انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے زیر اہتمام آئی سی سی مینز ورلڈ کپ ٹورنامنٹ میں (آج)بدھ کو میچ بھارت اور افغانستان کی ٹیمیں ارون جیٹلی سٹیڈیم،نئی دہلی کے مقام پر کھیلا جائے گا جو دن 1 بجکر 30 منٹ پر شروع ہوگا۔
میزبان بھارتی ٹیم نے اپنے پہلے میچ میں آسٹریلیا کو 6 وکٹوں سے شکست دے کر دیگر تمام ٹیموں کے لئے خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے جبکہ افغانستان کی ٹیم کو اپنے پہلے میچ میں بنگلہ دیشی ٹیم کے ہاتھوں 6 وکٹوں سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ 2023 کے آئی سی سی مینز ورلڈ کپ میں دنیائے کرکٹ کی 10 ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کے لئے ایک دوسرے کے خلاف پنجہ آزہیں ، ٹورنامنٹ کا اختتام 19 نومبر کو ہوگا۔
میگا ایونٹ میں شرکت کرنے والی دس ٹیموں میں میزبان بھارت ،دفاعی چیمپئن انگلینڈ، پاکستان ، افغانستان، آسٹریلیا، بنگلہ دیش، نیدرلینڈز ، نیوزی لینڈ، جنوبی افریقہ اور سری لنکاشامل ہیں۔ انگلینڈ کی ٹیم میگا ایونٹ میں ٹائٹل کا دفاع کے لئے کوشاں ہے ۔آسٹریلوی ٹیم کو سب سے زیادہ 5 مرتبہ ٹائٹل جیتنے کا اعزاز حاصل ہے۔ بھارت اور ویسٹ انڈیز کی ٹیمیں دو، دو مرتبہ ٹائٹل جیت چکی ہیں جبکہ پاکستان ، انگلینڈ اور سری لنکا کی ٹیمیں ایک ایک مرتبہ ٹائٹل اپنے نام کر چکی ہے۔