اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق ایم این اے صداقت عباسی کی بازیابی کے لیے دائر درخواست نمٹا دی۔ چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس عامر فاروق نے کیس کی سماعت کی، درخواست گزار کی جانب سے وکیل بابر اعوان، وزارت داخلہ اور پولیس حکام عدالت میں پیش ہوئے۔
دوران سماعت چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے وکیل بابر اعون سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ جی ڈاکٹر صاحب بندہ واپس آگیا ہے جس پر بابر اعوان نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ اس مرد حریت کو سلام پیش کرنا چاہتا ہوں جس نے بندہ بازیاب کروادیا،
آپ میری طرف سے لکھ دیں آرڈر میں Brown fruit in the favour of anchor، وکیل کی بات پر چیف جسٹس نے قہقہہ لگاتے ہوئے کہا کہ آپ نے ایک لائن میں پوری بات کردی، پھر تو کیسں نمٹا دیتے ہیں۔ بعدازاں چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس عامر فاروق نے صداقت عباسی کی بازیابی کے لیے دائر درخواست نمٹا دی۔