پمز ہسپتال

پمز ہسپتال میں ادویات کی کمی، غریب مریضوں کے زندگی کو خطرات لاحق

اسلام آباد (گلف آن لائن ) دارالحکومت اسلام آباد کے پمز ہسپتال میں ادویات کی کمی اور عدم فراہمی کے باعث امراض قلب ، دمہ ، ہیپاٹائٹس بی سی سمیت دیگر امراض میں مبتلا غریب مریضوں کے زندگی کو خطرات لاحق ہوگئے ہیں ، فارمیسی پر تعینات عملے کا مریضوں کیساتھ ناروا سلوک ای ڈی سمیت اعلیٰ افسران دفاتر سے غیر حاضر ڈاکٹر مسیحا کے بجائے حاکم بن گئے مریضوں کیساتھ آئے روز تلخ کلامی کے واقعات میں اضافہ ہوگیا ، تفصیلات کے مطابق پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز کی شعبہ (ڈسپینسری ) میں ادویات نہیں مل رہی ڈاکٹرز پرچی پر نسخہ تحریر کردیتے ہیں جبکہ فارمیسی میں تعینات عملہ مریضوں کیساتھ انتہائی توہین آمیر رویہ اختیار کررہا ہے ،

پمز ہسپتال میں مریضوں کی بڑی تعداد نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نگران حکومت کے آنے کے بعد پمز ہسپتال کے ایگزیکٹو ڈائریکٹرسمیت عملہ غائب ہوتا ہے ،انتظامیہ کے افسران اور ڈاکٹر اپنے فرائض منصبی ادا نہیں کررہے انہوں نے بتایا کہ آئے روز ڈاکٹروں ، انتظامیہ اور مریضوں کیساتھ لڑائی جھگڑے کے واقعات ہوتے ہیں ای ڈی کیساتھ ملاقات کیلئے یا شکایات کرنے کیلئے کسی قسم کی مریضوں کو گنجائش نہیں کوئی شنوائی کرنے والا نہیں ،

نہ ادویات مل رہی ہے اور نہ ہی انتظامی امور سے متعلق ہسپتال کے اندر کوئی بہتر طریقہ کار رائج ہے ڈاکٹر کی جانب سے جو پرچی پر جو نسخہ لکھا جاتا ہے وہ ادویات میں ہمیں ملتی بھی نہیں ہے انہوں نے بتایا کہ فارمیسی میں تعینات عملہ انتہائی بد تمیزی سے پیش آتا ہے آئے روز ہاتھا پھائی اور گالم گلوچ تک نوبت آتی ہے پمز ہسپتال کا عملہ حکومت نہ ہونے کے باعث مریضوں کیساتھ توہین آمیز رویہ اختیار کرتا ہے.

اس سلسلے میں پمز ہسپتال کے ترجمان ڈاکٹر انیزہ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں کسی کا فون سننے کی پابند نہیں ہوں میں صرف ان لوگوں کا فون اٹھاتی ہوں جن کا نمبر میرے پر سیو ہے انہوں نے کہا کہ کسی بھی معاملے پر اگر کسی نے کسی واقعہ سے متعلق ردعمل لینا ہے تو اس سے میرے پاس آنا ہوگا انہوں نے کہا کہ سب کے فون چھٹی والے دن میں نہیں اٹھاتی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں