⁠⁠⁠⁠⁠⁠⁠لوبان ورکشاپس

⁠⁠⁠⁠⁠⁠⁠لوبان ورکشاپس کے “غیر ملکی شاگرد”

⁠⁠⁠⁠⁠⁠⁠لوبان ورکشاپس کے “غیر ملکی شاگرد”
شمال مشرقی افریقہ میں خلیج عدن کے مغربی ساحل پر واقع جبوتی ، بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو میں شامل ایک اہم ملک ہے۔ 03 ستمبر2018ء کو,چینی صدر شی جن پھنگ نے چین افریقہ تعاون فورم کی بیجنگ سمٹ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چین نے افریقی نوجوانوں کو پیشہ ورانہ مہارتوں کی تربیت فراہم کرنے کے لئے افریقہ میں 10 لوبان ورکشاپس قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یاجی ریلوے ، جو جبوتی اور ایتھوپیا کو جوڑتی ہے ، “بیلٹ اینڈ روڈ” کا ایک تاریخی منصوبہ ہے اور افریقہ میں پہلی جدید برقی ریلوے ہے۔ اُس وقت ، چونکہ یاجی ریلوے نے محض اپنے آپریشن کا آغاز کیا تھالہذا اسے ریلوے انجینئرنگ اور تکنیکی عملے کی فوری ضرورت تھی۔ لوبان ورکشاپ میں اندراج کی معلومات نے تیزی سے 1،000 سے زیادہ جبوتی نوجوانوں کو سائن اپ کی جانب راغب کیا۔ تاحال لوبان ورکشاپ 14 افریقی ممالک میں جڑیں پکڑ چکی ہے۔
دسمبر 2018 میں ، “افریقہ میں 10 لوبان ورکشاپس کے قیام” کے اعلان کے تین ماہ بعد ، صدر شی جن پھنگ نے پرتگال کے دورے کے دوران پرتگال میں لوبان ورکشاپس پر دستخط کی تقریب میں شرکت کی۔ آج ، پرتگال میں لوبان ورکشاپ جدید ترین آلات اور دنیا کی معروف مینوفیکچرنگ ٹیکنالوجی سے لیس ہے۔
19 مئی2023ء کو, صدر شی جن پھنگ نے چین وسطی ایشیا سمٹ کے موقع پر اعلان کیا کہ چین وسطی ایشیا میں چینی کاروباری اداروں کی حوصلہ افزائی کے لیے وسطی ایشیائی ممالک میں مزید لوبان ورکشاپس قائم کرے گا تاکہ مقامی سطح پر روزگار کے زیادہ مواقع فراہم کیے جا سکیں۔ تا حال ، چین بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو کی مشترکہ تعمیر سے وابستہ 25 ممالک میں 27 “لوبان ورکشاپس” تعمیر کر چکا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں