لاہور (نیوز ڈیسک)پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر و چیف آرگنائزر مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر کی سابق اہلیہ کا طلاق کے بعد پہلا بیان سامنے آگیا۔جنید صفدر کی سابق اہلیہ عائشہ خان نے سوشل میڈیا پر طلاق کے بعد اپنے پہلے بیان میں مریم نواز پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ پرائیوسی بنیادی انسانی حق ہے لیکن شائد میری سابق ساس کو اس کا علم نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ میں موجودہ صورتحال میں اس حوالے سے چند باتیں واضح کرنا چاہتی ہوں، اللہ قرآن میں کہتا ہے کہ اس نے میاں بیوی کو ایک دوسرے کیلئے ‘سکون’کیلئے پیدا کیا، دولت اور زندگی کی آسائشیں آج کی دنیا میں اہم کردار ادا کرتی ہیں لیکن وہ ”سکون”میری زندگی میں غائب تھا، مجھے کبھی اتنی محبت یا وہ ”سکون” نہیں دیا گیا جس کی کوئی بھی بیوی اپنے شوہر سے توقع رکھتی ہے۔
عائشہ سیف نے کہا کہ میں اپنی طلاق سے خوش ہوں اور میں اپنی زندگی میں بہتر طور پر آگے بڑھنا چاہتی ہوں، براہ کرم مجھے ان سب سے دور رکھیں کیونکہ میری پرائیویسی میرے لئے بہت اہمیت رکھتی ہے لیکن ہو سکتا ہے کہ میری سابق ساس اس بنیادی انسانی بات کو نہیں سمجھتی ہیں۔