اسلام آباد (نیوز ڈیسک)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے چیف آف نیول سٹاف ایڈمرل نوید اشرف کو نشان امتیاز (ملٹری) سے نوازا ہے۔ اس حوالے سے ایک خصوصی اور پروقار تقریب جمعہ کو یہاں ایوان صدر میں منعقد ہوئی۔ تقریب میں نگراں وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ، جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی کے چیئرمین اور مسلح افواج سربراہوں کے علاوہ اعلی سرکاری حکام نے شرکت کی۔
صدر مملکت نے پاک بحریہ کے سربراہ کو ان کی گرانقدر خدمات کے اعتراف میں نشان امتیاز (ملٹری) عطا کیا ہے۔ قبل ازیں تقریب کا آغاز قومی ترانے اور تلاوت قرآن پاک سے ہوا۔