بیجنگ (نیوز ڈیسک)بارہ اکتوبر کو ، چائنا میڈیا گروپ کے زیر اہتمام 11 واں گلوبل ویڈیو میڈیا فورم بیجنگ میں منعقد ہوا۔ 63 ممالک اور خطوں سے 108 بین الاقوامی میڈیا تنظیموں اور مین اسٹریم میڈیا تنظیموں کے سربراہان سمیت 140 سے زائد مہمانوں نے آن لائن اور آف لائن فورم اور متعلقہ سرگرمیوں میں شرکت کی۔
سی ایم جی کے صدر شین ہائی شیونگ اور اسٹیٹ کونسل انفارمیشن آفس کے ڈائریکٹر سن یے لی نے تقریب میں شرکت کی اور تقاریر کیں۔ افریقی براڈکاسٹنگ یونین کے سی ای او، ایشیا پیسفک براڈکاسٹنگ یونین کے سیکرٹری جنرل، امارات نیوز ایجنسی کے صدر، پیسیفک آئی لینڈز پریس الائنس کے صدر، یورپی نیوز ایکسچینج یونین کے جنرل منیجر اور سنگاپور کے لیئن حہ زاؤباؤ کے ایگزیکٹو ایڈیٹر نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا۔
شین ہائی شیونگ نے اپنی تقریر میں کہا کہ سی ایم جی ، میڈیا ذمہ داریوں کو بانٹنے، شاہراہ ریشم پر دوستی کو فروغ دینے اور مشترکہ مشاورت، مشترکہ تعمیر اور اشتراک کے حامل “بیلٹ اینڈ روڈ” کے ایک نئے باب کی تشکیل میں میڈیا کی طاقت کا حصہ ڈالنے کے لئے مختلف ممالک کے میڈیا کے ساتھ کام کرنے کے لئے تیار ہے۔ سن یلی نے اپنی تقریر میں کہا کہ وہ مختلف ممالک کے میڈیا کے فعال انٹرویوز اور رپورٹس کے منتظر ہیں اور “بیلٹ اینڈ روڈ” کی تعمیر پر توجہ مرکوز کریں ھے۔
ایسوسی ایٹڈ پریس، رائٹرز، لاطینی امریکی پریس یونین، عرب اسٹیٹس براڈکاسٹنگ یونین، ازبکستان، روسی انڈیپینڈنٹ ٹیلی ویژن، پاکستان، لاؤس اور جنوبی افریقہ سمیت 49 ممالک کے 75 بین الاقوامی میڈیا اداروں کے سربراہان نے اس فورم کے حوالے سے ویڈیو پیغام بھیجا، جس میں سی ایم جی کے ساتھ کثیر جہتی تعاون کو وسعت دینے کی خواہش کا اظہار کیا گیا۔ فورم نے مشترکہ طور پر سلک روڈ میڈیا کی جانب سے مشترکہ ایکشن پر ایک اعلامیہ جاری کیا۔رواں سال کے فورم نے “بیلٹ اینڈ روڈ” سے وابستہ ممالک میں میڈیا تعاون کی چار کامیابیوں کو بھی جاری کیا۔