تل ابیب (نیوز ڈیسک)امریکی وزیر خارجہ امریکہ انٹونی بلینکن سعودی عرب اور دیگر خلیجی ملکوں کا دورہ بھی کریں گے تاکہ اسرائیل اور حماس کی لڑائی سے پیدا ہونے والی صورت حال پر تبادلہ خیال کر سکیں،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق انہوں نے یہ بات تل ابیب میں کہی ۔بلینکن نے اسرائیل کا ہنگامی دورہ کیا ہے اور اسرائیل کی جنگی صورتحال میں پوزیشن کو سمجھتے ہوئے اسرائیلی ضروریات کا جائزہ لیا ہے۔
بلینکن کے مشرق وسطی کے اگلے مرحلے کے دورے میں اس سلسلے میں میکانزم پر غور ہو گا۔ امریکی ترجمان کے مطابو وزیر خارجہ بلینکن علاقے میں اپنے پارٹنرز کو ساتھ ملائیں گے۔