کراچی (نیوزڈیسک) سینئر اداکار آصف رضا میر نے کہا ہے کہ شادی شدہ جوڑے ‘میں’ نہیں’ہم’ کو اہمیت دیں، تمام کوششوں کے باوجود تنازعات ختم نہ ہوں تو رشتہ ختم کرنا بہتر ہے۔ نجی ویب میگزین کو انٹرویودیتے ہوئے انہوں نے انکشاف کیا کہ میں نے بیٹے احد رضا میر کا کام آج تک نہیں دیکھا کیونکہ احد نے بھی کبھی ان کا کام نہیں دیکھا۔
انہوں نے نوجوان شادی شدہ جوڑوں کو اپنے تجربے کی روشنی میں مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ لڑکے اور لڑکی دونوں کو چاہیے کہ وہ ایک دوسرے کا احترام کریں، اس رشتے میں میں کے بجائے ہم پر توجہ دیں، تعلقات کو مضبوط بنائیں اور اگر کسی موڑ پر محسوس ہو کہ تمام تر کوششوں کے بعد بھی رشتہ قائم نہیں رکھ سکتے تو دیر نہ کریں۔
آصف رضا میر نے بتایا کہ اب اہل خانہ کے ہمراہ مستقل بنیاد پر پاکستان منتقل ہوگیا ہوں ،گھر والوں کے ساتھ ملکر ذاتی پروڈکشن ہاس کھولنے کا ارادہ ہے۔