عالمی سروے

عالمی سروے کے مطابق نوجوان “بیلٹ اینڈ روڈ” کے بنیادی تصور اور گزشتہ دہائی میں اس کی کامیابیوں کو تسلیم

بیجنگ (نیوز ڈیسک)بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو کی 10 ویں سالگرہ کے موقع پر چائنا میڈیا گروپ اور رین من یونیورسٹی آف چائنا کی جانب سے کروائے گئے ایک عالمی سروے کے مطابق 18 سے 44 سال کی عمر کے لوگ بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو کے بنیادی تصور سے کافی اچھی طرح واقف ہیں اور انہوں نے گزشتہ دہائی میں حاصل کی گئی غیر معمولی کامیابیوں کو سراہا ہے۔

سروے میں 84.6 فیصد نے چین کی جانب سے پیش کردہ پرامن تعاون، کشادگی ، شمولیت، باہمی سیکھ اور باہمی فائدے کی ‘سلک روڈ اسپرٹ’ سے اتفاق کیا۔ سروے میں یہ بھی دیکھا گیا کہ جواب دہندگان جتنے کم عمر ہوں گے ، “سلک روڈ اسپرٹ ” کے ساتھ اتفاق کی سطح اتنی ہی زیادہ ہوگی۔ 18 سے 24 سال کی عمر کے جواب دہندگان میں سے 88.8 فیصد نے “سلک روڈ اسپرٹ” سے اتفاق کیا۔

تاحال 150 سے زائد ممالک اور 30 سے زائد بین الاقوامی تنظیمیں “بیلٹ اینڈ روڈ فیملی ” میں شامل ہو چکی ہیں۔ بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو کی مقبولیت کے بارے میں کیے گئے سوال کے جواب میں 86.8 فیصد کی رائے ہے کہ اس کی بنیادی وجہ ” مشترکہ مشاورت، مشترکہ تعمیر اور اشتراک کے اصولوں پر عمل کرنا” ہے، جبکہ 83.1 فیصد کے مطابق “کھلے پن، شفافیت اور شمولیت” کا تصور کافی پرکشش ہے۔

سروے میں 86.4 فیصد کی رائے میں “بیلٹ اینڈ روڈ” انیشی ایٹو اعلی معیار کی ترقی کو آگے بڑھاتا ہے اور اس کے ترقیاتی نتائج قابل ستائش ہیں

اپنا تبصرہ بھیجیں