رانا ثنا اللہ

21 اکتوبر سے پاکستان میں سیاست کا رنگ اور ماحول بدل جائے گا، رانا ثنا اللہ

لاہور( نیوز ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر رانا ثنا اللہ خان نے کہا ہے کہ 21 اکتوبر سے پاکستان میں سیاست کا رنگ اور ماحول بدل جائے گا،2018 کی ترقی کا دور واپس آ رہا ہے ۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ 21 اکتوبر مایوسیوں کے خاتمے اور امید و یقین کے نئے دور کا آغاز ہو گا ،21 اکتوبر کو مینار پاکستان پر نوازشریف کی قیادت میں ایک نئی تاریخ لکھیں گے۔

انہوں نے کہا کہ کارکنوں اور عوام میں جوش و خروش ہر روز بڑھ رہا ہے ،نواز شریف پاک سرزمین کو دوبارہ امید اور یقین دینے آ رہے ہیں۔2018 سے 2022 کا تجربہ نہ ہوتا تو قوم مایوس اور معیشت تباہ نہ ہوتی۔
٭

اپنا تبصرہ بھیجیں