لاہور(نیوز ڈیسک)مہنگائی کے بعد گراں فروشی نے سبزیاں اور پھل غریب کی پہنچ سے مزید دور کر دئیے ، قیمتیں کنٹرول کرنے کے ذمہ دار افسران تعطیل کے روز لمبی تان کر سوتے رہے جس کے باعث مختلف علاقوںمیں پرچون سطح پر گراں فروشوں نے سرکاری نرخنامے کی بجائے پھل اور سبزیاں من مانے نرخوں پر فروخت کئے ۔
سرکاری نرخنامے میں آلو شوگر فری درجہ اول کی قیمت90 روپے مقرر کی گئی تاہم مختلف مقامات پر 120 روپے فروخت جاری رکھی گئی، آلو شوگر فروری درجہ دوم80کی بجائے100، آلو شوگر فری درجہ سوم70کی بجائے80،پیاز درجہ اول 85کی بجائے120، پیاز درجہ دوم80کی بجائے100، پیاز درجہ سوم70کی بجائے75سے80،ٹماٹر درجہ اول95کی بجائے130، ٹماٹر درجہ دوم85کی بجائے100، ٹماٹر درجہ سوم75کی بجائے80سے90،لہسن دیسی310کی بجائے400،
لہسن ہرنائی455کی بجائے520سے530 ،ادرک تھائی لینڈ1180کی بجائے1300، ادرک انڈونیشیائ900کی بجائے1100،کھیرا فارمی64کی بجائے75سے80،میتھی175کی بجائے200،بینگن105کی بجائے140،بند گوبھی145کی بجائے160سے170،پھول گوبھی120کی بجائے160،شملہ مرچ220کی بجائے250سے260،بھنڈی115کی بجائے150سے160،شلجم125کی بجائے150،اروی145کی بجائے170سے180،مٹر430کی بجائے470سے480،کریلا105کی بجائے130سے140،سبز مرچ درجہ اول145کی بجائے170سے180،
سبز مرچ درجہ دوم105کی بجائے140،پھلیاں موٹی105کی بجائے120،پھلیاں باریک155کی بجائے170،لیموں چائنہ100،ٹینڈے دیسی155کی بجائے180،ٹینڈیا ںفارمی115کی بجائے140،مولی53کی بجائے60،گھیا کدو145کی بجائے160، پالک فارمی64کی بجائے70،گھیا توری85کی بجائے100، گاجر چائنہ185کی بجائے200،حلوہ کدو60کی بجائے70سے80جبکہ مونگرے200کی بجائے230سے240روپے کلو فروخت کئے گئے۔پھلوں میںسیب گاچہ درجہ اول190کی بجائے250سے260،سیب گاچہ درجہ دوم125کی بجائے170سے180، سیب گاچہ درجہ سوم100کی بجائے130سے140،
سیب کالا کولو پہاڑی درجہ اول210کی بجائے300، سیب کالا کولو پہاڑی درجہ دوم125کی بجائے200، سیب کالا کولو پہاڑی درجہ سوم100کی بجائے160سے170،سیب سفید درجہ اول185کی بجائے210سے220، سیب سفید درجہ دوم110کی بجائے150سے160، سیب سفید درجہ سوم75کی بجائے90سے100،کیلا درجہ اول درجن125کی بجائے190سے200، کیلا درجہ دوم درجن90کی بجائے150سے160، کیلا درجہ سوم درجن70کی بجائے80سے90،امرود درجہ اول140کی بجائے160سے170، امرود درجہ دوم85کی بجائے100سے120،انار بدانہ495کی بجائے600، انار دانے دار335کی بجائے400سے420،انار قندھاری225کی بجائے250سے270،گرما 85کی بجائے95سے100،آڑو درجہ اول220کی بجائے280سے300،
آڑو درجہ دوم160کی بجائے200سے220،پپیتا255کی بجائے280سے300،میٹھا درجہ اول درجن150کی بجائے180، میٹھا درجہ دوم درجن90کی بجائے110سے120،انگور گولا170کی بجائے200سے220،انگور سندر خانی340کی بجائے370سے380،جاپانی پھل درجہ اول160کی بجائے200، جاپانی پھل درجہ دوم105کی بجائے140سے150جبکہ کھجور ایرانی540کی بجائے640سے650روپے کلو تک فروخت ہوئی