امریکا

غزہ سے فلسطینیوں کے انخلا کا آئیڈیا ناکام ہوگا، امریکا

واشنگٹن(گلف آن لائن)امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلینکن نے فلسطینیوں کو غزہ کی پٹی سے بے دخل کرنے کے خیال کو صاف طور پر مسترد کرتے ہوئے کہاہے کہ جب تک اسرائیل حماس سے لڑ رہا ہے فلسطینیوں کی ان کے ملک سے بے دخلی ناقابل قبول ہے۔بلینکن نے عرب ٹی وی کو دیے گئے ایک انٹرویو میں کہا کہ میں نے فلسطینی صدر محمود عباس اور خطے کے تقریبا تمام دیگر رہ نمائوں کو براہ راست سنا ہے۔

کوئی بھی ملک غزہ سے فلسطینیوں کی جبری نقل مکانی کو قبول نہیں کرتا۔ یہ آئیڈیا ناکام ہونے والا ہے، اس لیے ہم اس کی حمایت نہیں کرتے۔انہوں نے مزید کہا کہ “ہم سمجھتے ہیں کہ لوگوں کو غزہ میں اپنے گھروں میں رہنے کے قابل ہونا چاہییلیکن ہم اس بات کو بھی یقینی بنانا چاہتے ہیں کہ وہ خطرے سے باہر ہوں اور انہیں وہ مدد ملے جس کی انہیں ضرورت ہے۔”

اپنا تبصرہ بھیجیں