کرایوں

سرگودھا ، تمام روٹس پرچلنے والی مسافر گاڑیوں کے کرایوں میں 10 فیصد تک کمی کا اعلان

سرگودہا(گلف آن لائن) حکومت پنجاب کی ہدایت پر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا حقیقی معنی میں ریلیف عوام کو ریلیف پہنچانے کے لئے ٹرانسپورٹرز نے سرگودہا سے لاہور،فیصل آباد اور اسلام آبادسمیت دیگر تمام روٹس پرچلنے والی مسافر گاڑیوں کے کرایوں میں 10 فیصد تک کمی کا اعلان کر دیا جس کا اطلاق فوری طور پر نافذ العمل ہوگا۔گزشتہ روز سیکرٹری آر ٹی اے کی زیر صدارت اجلاس میں ٹرانسپورٹ مالکان نے تمام روٹس پر کرایوں میں 10 فیصد کمی کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ گڈز ٹرانسپورٹرز نے بھی اپنے کرایوں میں 10 فیصد کمی کر دی ہے۔

اس اجلاس میں سیکرٹری آر ٹی اے نے ٹرانسپورٹ مالکان پر واضح کیا کہ کرایوں کی زائد وصولی پر ٹرانسپورٹرز کے خلاف ضابطہ کی کاروائی کی جائیگی۔انہوں نے بتایا کہ کرایوں میں کمی کی پینافلیکس بس اڈوں پر نمایاں جگہوں پر آویزں کر دی گئیں ہیں اور زیادہ کرایہ وصول کرنے والی گاڑیوں کے خلاف سخت سے سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں