انضمام

چیف سلیکٹر انضمام پی سی بی سے الگ ہونیکا سوچنے لگے، اختلافات کی وجہ سامنے آگئی

لاہور(گلف آن لائن)پاکستان کے چیف سلیکٹر انضمام الحق کے پی سی سبی سے ایک بار پھر اختلافات کی خبریں سامنے آنے لگیں ۔ذرائع کے مطابق سینئر اور جونیئر سلیکشن کمیٹی کے چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ سے ناخوش ہیں اور پاکستان انڈر 19 ٹیم کے ہیڈ کوچ کی تقرری پر اختلافات پیدا ہوئے۔ذرائع کے مطابق پی سی بی نے شاہد انور کو انڈر 19 ٹیم کا ہیڈ کوچ مقرر کیا ، اس سے قبل پی سی بی نے انضمام الحق کی تجویز پر محمد یوسف کو کوچ مقرر کرنے کی حامی بھری تھی۔انضمام الحق کے اس سے قبل بھی کئی معاملات پر اختلافات پیدا ہو ئے تھے۔

ذرائع کے مطابق چیف سلیکٹر انضمام الحق کا چند ہفتے قبل ہی 25 لاکھ روپے ماہانہ پر تین سالہ معاہدہ ہوا، انضمام نے اپنی پسند اور شرائط کے مطابق معاہدہ کیا تھا۔چیف سلیکٹر کے قریبی ذرائع کے مطابق انضمام الحق پی سی بی سے الگ ہونے کے بارے میں سوچ رہے ہیں، محمد حفیظ ٹیکنیکل کمیٹی کی رائے کو اہمیت نہ دیے جانے پر الگ ہو چکے ہیں،اس کے علاوہ ٹیکنیکل کمیٹی کے ہیڈ مصباح الحق کو بھی اب دلچسپی نہیں رہی ، ان کا پی سی بی سے وابستہ رہنا مشکل ہے .

، مصباح ان دنوں آئی سی سی ورلڈ کپ کے لیے ٹی وی شو کا حصہ ہیںاس حوالے سے پی سی بی نے موقف اختیار کیا کہ چیف سلیکٹر انضمام الحق نے گزشتہ روز سلیکشن کے معاملات میں حصہ لیا ، پاکستان انڈر 19 اور پاکستان ویمن اے اسکواڈز کی سلیکشن کے معاملات میں شامل رہے۔پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق انضمام الحق نے تمام معاملات میں خوشی خوشی حصہ لیا، اختلافات اور ناخوش ہونے کی اطلاعات ہمارے پاس نہیں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں